جاپان اور آسیان کے رکن ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بنکوں کے گورنرز کا اجلاس، اقتصادی ترقی کے لئے معاشی اور مالیاتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار

یوکوہاما۔ 05 مئی (اے پی پی) جاپان اور آسیان کے رکن ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بنکوں کے گورنرز نے آئندہ 50 سالوں کے دوران آسیان اور جاپان کی پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے معاشی اور مالیاتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔یہ فیصلہ آسیان کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر تنظیم کے رکن ممالک اور جاپان کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے …

یوکوہاما۔ 05 مئی (اے پی پی) جاپان اور آسیان کے رکن ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بنکوں کے گورنرز نے آئندہ 50 سالوں کے دوران آسیان اور جاپان کی پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے معاشی اور مالیاتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔یہ فیصلہ آسیان کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر تنظیم کے رکن ممالک اور جاپان کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز کے اجلاس میں کیا گیا ۔اس موقع پرجن دیگر اقدامات کا جائزہ لیا گیا ان میں خطہ میں اشیاء کی نقل وحمل اور سرمایہ کاری کا فروغ شامل ہے تاکہ آسیان اور جاپان کے درمیان اقتصادی یکجہتی میں مدد دی جائے اورآسیان کی اقتصادی یکجہتی کو مستحکم بنانے کے لئے رکن ممالک کے درمیان فاصلوں کو مزید کم کیا جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply