کاشتکاروں کو کھیتوں میں زہریلی ادویات کے سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو بطورچار ہ ہرگز استعمال نہ کرنے کا مشورہ

سیالکوٹ۔12دسمبر (اے پی پی):زراعت آفیسر پلانٹ پروٹیکشن و پیسٹ وارننگ پسرور شعیب رسول نے کہا ہے کاشتکار کھیتوں میں زہریلی ادویات کے سپرے کے بعد وہاں موجود جڑی بوٹیوں کو چارے کے طور پر مویشیوں، جانوروں بالخصوص بکریوں، گائے، بھینسوں وغیرہ کو ڈالنے سے گریز کریں ۔ انہوں نے کہا کہ زہریلے اثرات جانوروں کے پیٹ میں داخل ہو کر دودھ اور گوشت کی پیداوار کو بری طرح متاثر کرسکتے …

سیالکوٹ۔12دسمبر (اے پی پی):زراعت آفیسر پلانٹ پروٹیکشن و پیسٹ وارننگ پسرور شعیب رسول نے کہا ہے کاشتکار کھیتوں میں زہریلی ادویات کے سپرے کے بعد وہاں موجود جڑی بوٹیوں کو چارے کے طور پر مویشیوں، جانوروں بالخصوص بکریوں، گائے، بھینسوں وغیرہ کو ڈالنے سے گریز کریں ۔

انہوں نے کہا کہ زہریلے اثرات جانوروں کے پیٹ میں داخل ہو کر دودھ اور گوشت کی پیداوار کو بری طرح متاثر کرسکتے ہیں ساتھ ساتھ جانوروں اور مویشیوں کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سپرے کے دوران انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہیے اوراس دوران کوئی جگہ خالی نہیں رہنی چاہیے،گندم کے کھیت کے خالی کناروں پر بھی اگر سپرے کر دیاجائے تو اس کے بھی بہترین اثرات حاصل ہو سکتے ہیں،مزید رہنمائی کے لیے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے مشاورت کر سکتےہیں۔

مزید خبریں