راولپنڈی۔13دسمبر (اے پی پی):چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 میں اے بی ایل اسٹالینز نے اینگرو ڈولفنز کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 5 رنز سے ہرا دیا ، سٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے ، حسین طلعت اور محمد محسن نے نصف سنچریاں اسکور کیں ، ڈولفنز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس …
چیمپئنز ٹی 20 کپ میں اے بی ایل سٹالینز نے اینگرو ڈولفنز کو 5 رنز سے ہرا دیا
راولپنڈی۔13دسمبر (اے پی پی):چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 میں اے بی ایل اسٹالینز نے اینگرو ڈولفنز کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 5 رنز سے ہرا دیا ، سٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے ، حسین طلعت اور محمد محسن نے نصف سنچریاں اسکور کیں ، ڈولفنز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے ، صاحبزادہ فرحان 59 رنز بنا کر نمایاں رہے ، محمد محسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ،
جمعہ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے نویں میچ میں اینگرو ڈولفنز کے کپتان فہیم اشرف نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا ، اے بی ایل اسٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے ، حسین طلعت نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 57 رنز بنائے ، محمد محسن نے 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 55 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی ، یاسر خان 36 ، معاذ صداقت 23 اور کپتان محمد حارث 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، ڈولفنز کی جانب سے محمد رمیض جونیئر نے دو اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی ،
اینگرو ڈولفنز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے ، صاحبزادہ فرحان 59 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ، مرزا طاہر بیگ صفر، قاسم اکرم 37 ، محمد حریرہ 24 ، عمر امین 5 ، محمد اخلاق 10 ، فہیم اشرف 25 ، محمد رمیض جونیئر 3 ، سلمان ارشاد 6 اور ثمین گل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ، اسٹالینز کی جانب سے مہران ممتاز ، محمد علی اور عثمان طارق نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ، واضح رہے کہ اے بی ایل اسٹالینز کی یہ چار میچ کھیل کر تیسری کامیابی ہے جبکہ اینگرو ڈولفنز کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔









