سانحہ پشاور کو دس برس بیت چکے ہیں زخم آج بھی تازہ ہیں، ڈپٹی کمشنر بھکر

132
سانحہ پشاور کو دس برس بیت چکے ہیں زخم آج بھی تازہ ہیں، ڈپٹی کمشنر بھکر

بھکر ۔ 16 دسمبر (اے پی پی):سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) پشاور کو دس برس بیت چکے ہیں مگر اس سانحے کے زخم آج بھی تازہ ہیں ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کیلئے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ 16دسمبر 2014 کو امن اور تعلیم کے دشمنوں نے اے پی ایس پشاور پر حملہ کیا دہشگردوں کی ظالمانہ فائرنگ سے طلبہ،پرنسپل،اساتذہ اور دیگر عملے سمیت 147 افراد شہید ہوئے۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ ہم اس ظالمانہ فعل کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن شبیر احمد نے بھی خطاب کیا اور شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔تقریب میں سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کیلئے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا اور شہداء کی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی خصوصی دعا کی گئی۔