تبوک کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے،قومی مرکز برائے موسمیات

تبوک۔21دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے توقع ظاہر کی ہےکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تبوک کے بالائی علاقے اللوز و علقان پہاڑ ہر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔ اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ گزشتہ روز القریات کےعلاقے میں درجہ حرارت صفر سےگر گیا جبکہ طریف میں پارہ صفر رہا۔ مدینہ منورہ …

تبوک۔21دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے توقع ظاہر کی ہےکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تبوک کے بالائی علاقے اللوز و علقان پہاڑ ہر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔

اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ گزشتہ روز القریات کےعلاقے میں درجہ حرارت صفر سےگر گیا جبکہ طریف میں پارہ صفر رہا۔

مدینہ منورہ سمیت 4 ریجنوں میں سردی کی لہر اور تیز ہوا۔رفحاء کمشنری میں درجہ حرارت ایک جبکہ عرعر اور القیصومہ میں 3 ڈگری رہا، سکاکا اور حائل میں چار اور تبوک میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

قومی مرکز کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، حائل ، الجوف اور شمالی حدود کے بعض علاقوں میں بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

مزید خبریں