ریاض ۔21دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب میں انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل شیخ نے اعلان کیا ہے کہ ریاض تفریحی سیزن 2024 کی سرگرمیاں کامیابی سے جاری ہیں، اب تک دنیا کے مختلف ممالک سے تقریباً 12 ملین زائرین نےشرکت کی ہے۔العربیہ اردو کے مطابق اس تفریحی فیسٹول میں ہزاروں متنوع تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ ان تقریبات میں کنسرٹ، آرٹ نمائش، تھیٹر پرفارمنس اور دیگر تفریحی سرگرمیاں شامل …
ریاض سیزن جاری، دنیا بھر سے آنےوالوں کی تعداد 12 ملین تک پہنچ گئی
ریاض ۔21دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب میں انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل شیخ نے اعلان کیا ہے کہ ریاض تفریحی سیزن 2024 کی سرگرمیاں کامیابی سے جاری ہیں، اب تک دنیا کے مختلف ممالک سے تقریباً 12 ملین زائرین نےشرکت کی ہے۔العربیہ اردو کے مطابق اس تفریحی فیسٹول میں ہزاروں متنوع تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ ان تقریبات میں کنسرٹ، آرٹ نمائش، تھیٹر پرفارمنس اور دیگر تفریحی سرگرمیاں شامل ہیں۔
یہ سرگرمیاں ہر عمر کے گروپس کے لیے موزوں ہیں۔رواں سال ’’ ریاض سیزن 2024 ‘‘ میں پانچ اہم علاقے شامل کئے گئے ہیں، یہ پانچ زون بولیورڈ ورلڈ، کنگڈم ایرینا، بلیوارڈ سٹی، دی وینیو اور السویدی پارک ہیں۔ ہر زون زائرین کے لیے ایک منفرد تجربہ پیش کر رہا ہے۔
بولیورڈ ورلڈ میں زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے 30 فیصد توسیع بھی کردی گئی ہے۔ اس زون میں دنیا بھر کی متعدد ثقافتوں کی نمائندگی کرنے والے نئے علاقے شامل کیے جا رہے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سیزن نے اپنے پہلے ہفتے میں ہی آنے والوں کی ایک ریکارڈ تعداد ظاہر کردی تھی۔ اس کے دیکھنے والوں کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی تھی۔









