ریاض ۔21دسمبر (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے انٹرنیٹ گورننس فورم کا 19 واں ایڈیشن ریاض کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں اختتام پذیر ہو گیا۔العربیہ اردو کے مطابق فورم کے منتظمین نے کہا کہ عالمی ایونٹ نے انٹرنیٹ گورننس کی پالیسیوں اور ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل چیلنجز پر توجہ مرکوز کی، اس بار 11ہزار سے زائد شرکا نے شرکت کی ۔ سعودی پریس ایجنسی نے اطلاع دی کہ اس تقریب …
اقوامِ متحدہ کا انٹرنیٹ گورننس فورم ریاض میں اختتام پذیر

مزید خبریں
ریاض ۔21دسمبر (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے انٹرنیٹ گورننس فورم کا 19 واں ایڈیشن ریاض کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں اختتام پذیر ہو گیا۔العربیہ اردو کے مطابق فورم کے منتظمین نے کہا کہ عالمی ایونٹ نے انٹرنیٹ گورننس کی پالیسیوں اور ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل چیلنجز پر توجہ مرکوز کی، اس بار 11ہزار سے زائد شرکا نے شرکت کی ۔
سعودی پریس ایجنسی نے اطلاع دی کہ اس تقریب میں 170 ممالک سے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی اور پالیسی کے ماہرین نے شرکت کی جس میں ایک ہزار سے زائد بین الاقوامی مقررین نے 300 سیشنز اور ورکشاپس میں حصہ لیا۔
فورم میں جن چار اہم موضوعات پر توجہ دی گئی ان میں ڈیجیٹل سپیس میں جدت اور خطرہ، ترقی اور پائیداری، انسانی حقوق اور شمولیت کو فروغ دینا اور انٹرنیٹ کی ڈیجیٹل گورننس کو بہتر بنانا شامل تھے۔








