سانگلہ ہل،غیر قانونی ایل پی جی کی ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں،08عدد دکانیں سیل

85
قصور ،4غیر قانونی منی پٹرول پمپس،3ایل پی جی ریفلنگ شاپس سیل ، 5افراد کیخلاف مقدمات درج

سانگلہ ہل۔ 21 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر / کنٹرولر سول ڈیفنس ننکانہ صاحب تسلیم اخترراؤکی خصوصی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر طاہر جاوید کی زیر نگرانی میں علاقہ سید والا میں غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا۔

سید والا میں غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والی شاپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی گیس فروخت اور گیس ری فلنگ کرنے والی 08عدد دکانوں کو سیل کر دیاگیا۔اور ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والا سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر نے کہا کہ غیر قانونی ایل پی جی کی ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بظاہر یہ معمولی سا کام ہے لیکن کسی بھی وقت کسی بڑے حادثہ کاسبب بن سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی کام میں ملوث افراد کو شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔