چینی صدر کا موزمبیق میں سمندری طوفان کے باعث جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس

بیجنگ۔21دسمبر (اے پی پی):چین کے صدر  شی جن پنگ نے موزمبیق کے صدر فلپ جیسنٹو نیوسی کے نام ایک پیغام میں موزمبیق میں سمندری طوفان چیڈو کے باعث نقصانات پرافسوس کا اظہار کیا ہے ۔ چینی میڈیا گروپ کے مطابق موزمبیق کے صدر نام پیغام میں صدر پنگ نے کہا کہ انہیں سمندری طوفان چیڈو کے باعث جانی اور مالی نقصان کا سن کر دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے  چینی …

بیجنگ۔21دسمبر (اے پی پی):چین کے صدر  شی جن پنگ نے موزمبیق کے صدر فلپ جیسنٹو نیوسی کے نام ایک پیغام میں موزمبیق میں سمندری طوفان چیڈو کے باعث نقصانات پرافسوس کا اظہار کیا ہے ۔ چینی میڈیا گروپ کے مطابق موزمبیق کے صدر نام پیغام میں صدر پنگ نے کہا کہ انہیں سمندری طوفان چیڈو کے باعث جانی اور مالی نقصان کا سن کر دکھ ہوا ہے۔

انہوں نے  چینی حکومت اور عوام کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہری تعزیت اور متاثرین اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔چینی صدر نے مزید کہا کہ اس مشکل گھڑی میں، چینی عوام اور موزمبیق کے عوام مضبوطی سے ایک ساتھ کھڑے ہیں، چین آفت کے بعد کی تعمیر نو کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزید خبریں