ریاض میں 20 گاڑیاں ٹکرا نے سے ایک شخص ہلاک، 10 زخمی

ریاض۔22دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں20 گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ اخبار 24 نے ٹریفک پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ریاض، مکہ مکرمہ روڈ پر 20 گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا نے سے ایک شخص ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ٹریفک پولیس اور شہری دفاع کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں۔ گاڑی میں …

ریاض۔22دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں20 گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

اخبار 24 نے ٹریفک پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ریاض، مکہ مکرمہ روڈ پر 20 گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا نے سے ایک شخص ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ٹریفک پولیس اور شہری دفاع کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں۔

گاڑی میں پھنسے ایک شخص کو بچالیا۔امدای ٹیموں نےزخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔متعلقہ حکام نے ضروری قانونی اقدامات کیے، حادثے کے اسباب کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں