اے ایس بی کلاسک ٹینس ویمنز سنگلز ، میڈیسن کیز کوارٹر فائنل میں داخل

101
اے ایس بی کلاسک ٹینس ویمنز سنگلز ، میڈیسن کیز کوارٹر فائنل میں داخل

آکلینڈ۔2جنوری (اے پی پی):امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ میڈیسن کیز ڈبلیو ٹی اے ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورانامنٹ نیوزی لینڈ کے مشہور شہر آکلینڈ میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

29 سالہ امریکی ٹینس سٹار میڈیسن کیز نے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں اے ایس بی کلاسک میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں رومانیہ کی حریف کھلاڑی جیکولین ایڈینا کرسٹیان کو شکست دی۔

نیوزی لینڈ کے مشہور شہر آکلینڈ کے اے ایس بی ٹینس سینٹر میں کھیلے گئےڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میں امریکی ٹینس سٹار میڈیسن کیز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف رومانیہ کی کھلاڑی جیکولین ایڈینا کرسٹیان کو نہ صرف سٹریٹ سیٹس میں 1-6اور 2-6 سے شکست دی بلکہ ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ میڈیسن کیز کا کوارٹر فائنل رائونڈ میں مقابلہ ڈنمارک کی کلارا ٹاسن سے ہوگا۔