28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومزرعی خبریںفیصل آباد، زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کےلئے درخواستیں جمع کروانے کی...

فیصل آباد، زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کےلئے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں 6جنوری تک توسیع

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 03 جنوری (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر زرعی ٹیوب ویلزکی سولرائزیشن کے لئے درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں 6جنوری تک توسیع کردی گئی ہے۔

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں 8 ہزار زرعی ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کئے جائیں گے اورحکومت پنجاب مذکورہ زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے لئے 9 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ10کلو واٹ تک 5 لاکھ، 15کلو واٹ تک ساڑھے 7 لاکھ اور 20 کلوواٹ تک زرعی ٹیو ب ویل کی سولرائزیشن کےلئے 10 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ کم ازکم ایک ایکڑ زرعی اراضی کے مالکان ٹیوب ویل سولرائزیشن کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکار گھر بیٹھےcmstp.punjab.gov.pk پر آن لائن ٹیوب ویل سولرائزیشن کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن کے درخواست فارمwww.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=542141

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں