اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ نے کہا ہے کہ ننھے حفاظ کرام قرآن پاک کی حفاظت کا کام سرانجام دے رہے ہیں، جب تک ایسے ننھے حفاظ موجود ہیں ٹیری جونز جیسے لوگ قرآن پاک کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ جمعرات کو وزارت مذہبی امور میں مقابلہ حسن قرات میں اول، دوئم، سوئم آنے والوں کے لئے منعقدہ …
وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ کا مقابلہ حسن قرات میں اول، دوئم اور سوئم آنے والوں کے لئے منعقدہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ نے کہا ہے کہ ننھے حفاظ کرام قرآن پاک کی حفاظت کا کام سرانجام دے رہے ہیں، جب تک ایسے ننھے حفاظ موجود ہیں ٹیری جونز جیسے لوگ قرآن پاک کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ جمعرات کو وزارت مذہبی امور میں مقابلہ حسن قرات میں اول، دوئم، سوئم آنے والوں کے لئے منعقدہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ان والدین کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو دین کی راہ پر ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تعیشات سے بھری زندگی گذار رہے ہیں جبکہ ہمارے انبیاءکرام نے نہایت سادہ زندگی بسر کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیری جونز جیسے گمراہ کن شخص نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی، میں اسے کہوں گا کہ جب تک دنیا میں ایسے ننھے حفاظ کرام موجود ہیں، قرآنی تعلیمات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا کیونکہ ننھے حفاظ کرام قرآن پاک کی حفاظت کا کام سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کے قراءجس طرح قرآن پاک کی خدمت کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔







