اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے پولیو پروگرام کے تحت بروقت و موثر اقدامات اورنگرانی کے سخت نظام کی بدولت پولیو کیسز میں قابل ذکر کمی آئی ہے، پاکستان نے پولیو کے خاتمے میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں کیونکہ اس سال کے دوران پولیو کے صرف دو کیسز سامنے …
بروقت و موثر اقدامات اورنگرانی کے سخت نظام سے پولیو کیسز میں قابل ذکر کمی آئی ہے، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے پولیو پروگرام کے تحت بروقت و موثر اقدامات اورنگرانی کے سخت نظام کی بدولت پولیو کیسز میں قابل ذکر کمی آئی ہے، پاکستان نے پولیو کے خاتمے میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں کیونکہ اس سال کے دوران پولیو کے صرف دو کیسز سامنے آئے ہیں جن کی تعداد گزشتہ سال آٹھ تھی۔پولیو کے خاتمے کیلئے قومی ہنگامی لائحہ عمل نے اس مہلک مرض کے خاتمے کےلئے ہر بچے تک پولیو ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے نگرانی کانظام قائم کیا ہے۔جس کا اعتراف متعلقہ عالمی نگران ادارے نے بھی کیا ہے ۔بدھ کوانسداد پولیو پروگرام کے ذرائع نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ پروگرام نے گذشتہ اٹھارہ ماہ میں اس پروگرام کی مینجمنٹ کی بہتر کارکردگی‘موثراحتسابی نظام اور ڈھانچہ جاتی سہولیات کے ساتھ ساتھ عملہ کی کارکردگی کی مکمل جانچ پڑتال کیلئے بڑے پیمانے پراقدامات اٹھائے گئے۔







