سپر سمیش ٹی 20 کپ، کینٹربری نے آکلینڈ کو 41 رنز سے ہرا دیا

کرائسٹ چرچ ۔10جنوری (اے پی پی):سپر سمیش ٹی 20 کپ 25-2024 میں کینٹربری نے آکلینڈ کو 41 رنز سے شکست دے دی،یہ کینٹربری کی سپر سمیش ٹی ٹونٹی کپ میں پہلی فتح ہے۔ جمعہ کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 11ویں میچ میں کینٹربری کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بناکرآکلینڈ کو میچ میں …

کرائسٹ چرچ ۔10جنوری (اے پی پی):سپر سمیش ٹی 20 کپ 25-2024 میں کینٹربری نے آکلینڈ کو 41 رنز سے شکست دے دی،یہ کینٹربری کی سپر سمیش ٹی ٹونٹی کپ میں پہلی فتح ہے۔ جمعہ کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 11ویں میچ میں کینٹربری کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بناکرآکلینڈ کو میچ میں کامیابی کے لئے174رنز کا ہدف دیا۔چاڈ بوز نے 59 رنز اور مائیکل ریپن نے ناقابل شکست 44رنز کی دلکش اننگز کھیلی ۔آکلینڈ کے ڈینرو فرنس اور جیک میک کینزی نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین ، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں آکلینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور کینٹربری کی جانب سے ملنے والے 174 رنز ہدف تعاقب میں مقررہ 20 اوور زمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بناسکی ۔

آکلینڈ کی ٹیم مائیکل سکینڈرز23 اور کپتان شان سولیا 21 اور مارٹن گپٹل 20 رنز بناسکے۔ کینٹربری کی جانب سے زکری فولکس اور مائیکل را نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔یوں کینٹربری نے آکلینڈ کو میچ میں 41 رنز سے ہرا دیا۔ یہ کینٹربری کی سپر سمیش ٹی ٹونٹی کپ میں پہلی فتح ہے۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔