اقوام متحدہ ۔ 12 مئی (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اصلاحات کے ذریعے زیادہ نمائندگی والا ادارہ بنانے کا واحد راستہ اس کے غیر مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ ہے۔ اقوام متحدہ میں پا کستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پندرہ رکنی سلامتی کونسل کی تشکیل نو پر بین الحکومتی مذاکرات ایک بار پھر شروع ہونے کے موقع …
سلامتی کونسل کو زیادہ نمائندگی والا ادارہ بنانے کا واحد راستہ اس کے غیر مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ ہے،پاکستانی مندوب کا عالمی ادارہ کے پینل سے خطاب

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 12 مئی (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اصلاحات کے ذریعے زیادہ نمائندگی والا ادارہ بنانے کا واحد راستہ اس کے غیر مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ ہے۔ اقوام متحدہ میں پا کستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پندرہ رکنی سلامتی کونسل کی تشکیل نو پر بین الحکومتی مذاکرات ایک بار پھر شروع ہونے کے موقع پر اس حوالے سے اقوام متحدہ کے پینل سے خطاب میں کہی۔سلامتی کونسل میں توسیع پر اٹلی اور پاکستان کی قیادت میں یونائیٹڈ فار کنسن سس نامی گروپ کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ سلامتی کونسل میں اس انداز سے توسیع کی ضرورت ہے کہ اس میں ان علاقائی گروپوں کو زیادہ نمائندگی کا موقع دیا جائے







