بیجنگ۔12جنوری (اے پی پی):چائناسینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی محقق وانگ لی پنگ نے کہا ہےکہ اس وقت سانس کی متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کا موسم ہے
۔چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ قومی نگرانی کے مطابق انفلوئنزا اب بنیادی بیماری ہے جو اس وقت طبی اداروں میں سانس کے شدید انفیکشن میں مبتلا مریضوں کا سبب بنتی ہے اور کوئی ابھرتی ہوئی متعدی بیماری سامنے نہیں آئی ہے جبکہ نوول کورونا وائرس سمیت سانس کے دیگر امراض کم وبائی معیار پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال چین میں فلو پازٹیو ریشو میں اضافے کا رجحان سست ہو گیا ہے اور جنوری کے وسط تک فلو کے معیار میں کمی کی توقع ہے۔