اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے علاوہ آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے …
وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر سے آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کی ملاقات
اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے علاوہ آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر بھارت کی جانب سے انسانیت سوز مظالم اور ایل او سی کے اس پار بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی فوج انسانیت سوز مظالم سے کشمیریوں کو استصواب رائے جیسے پیدائشی حق سے دستبردار نہیں کر سکتی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے غیور اور بہادر عوام کی جانب سے لازوال قربانیوں کے باعث پرامن تحریک آزادی آج فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔









