جیکب آباد ، اس سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ،ضلع میں پولیو کے مریضوں کی تعداد پانچ ہو گئی

106
Polio vaccine campaign
Polio vaccine campaign

جیکب آباد۔ 15 جنوری (اے پی پی):جیکب آباد میں پولیو کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کی یونین کونسل میرپور میں عرض محمد برڑو کے 5 سالہ بیٹے شاہ بخش کو پولیو کا مرض لاحق ہو گیا ہے۔ جیکب آباد میں صرف چار ماہ کے دوران پولیو کے پانچ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت نے بھی اس کی تصدیق کی ہے گزشتہ سال 27 دسمبر کوضلع جیکب آباد میں ایک بچے میں معذوری کی علامات ظاہر ہوئیں ۔ جیکب آباد میں 2024 میں پولیو کے پانچ کیسز سامنے آئے۔