وزیراعظم محمد نواز شریف کی گوادر کے علاقہ پشگن میں معصوم محنت کشوں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے گوادر کے علاقہ پشگن میں معصوم محنت کشوں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اس سانحہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو یہاں وزیراعظم میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ وفاقی اور صوبائی سطح کے …

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے گوادر کے علاقہ پشگن میں معصوم محنت کشوں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اس سانحہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو یہاں وزیراعظم میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ وفاقی اور صوبائی سطح کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس واقعہ میں ملوث شرپسندوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں کسی بھی قیمت پر امن برقرار رکھنے کیلئے تمام کوششیں کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ انشاءاللہ خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان کے ہمارے خواب کو مکمل حقیقت کا روپ دینے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وزیراعظم نے اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Leave a Reply