بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے عالمی تعاون شروع ہو گیا

یجنگ ۔ 14 مئی (اے پی پی) بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے عالمی تعاون کاافتتاحی سیشن اتوار کو یہاں چین کے صدر ژی جن پنگ کی صدارت میں شروع ہو گیا جس کا مقصد عالمی تعاون کو مضبوط شراکت داری کے وسیع البنیاد نیٹ ورک کا قیام ہے، اس اعلیٰ سطح کے فورم میں ترکی ، پاکستان ، روس، ملائیشیاء،انڈونیشیا سمیت دنیا کے 29ممالک کے سربراہان شریک ہیں جبکہ 130ریاستوں …

یجنگ ۔ 14 مئی (اے پی پی) بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے عالمی تعاون کاافتتاحی سیشن اتوار کو یہاں چین کے صدر ژی جن پنگ کی صدارت میں شروع ہو گیا جس کا مقصد عالمی تعاون کو مضبوط شراکت داری کے وسیع البنیاد نیٹ ورک کا قیام ہے، اس اعلیٰ سطح کے فورم میں ترکی ، پاکستان ، روس، ملائیشیاء،انڈونیشیا سمیت دنیا کے 29ممالک کے سربراہان شریک ہیں جبکہ 130ریاستوں کے 1500سے زائد وفود بھی اس فورم میں شریک ہیں۔ فورم میں اٹلی ، فلپائن ، افریقی اور وسط ایشیائی ریاستوں کی بھی نمائندگی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری ، وفاقی وزراءاحسن اقبال ، اسحاق ڈار ،خرم دستگیر ، خواجہ سعد رفیق ، انوشہ رحمٰن اور وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کے ہمراہ فورم میں شریک ہیں۔ فورم کا پہلا روز افتتاحی سیشن کے علاوہ اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں پر مشتمل ہے

مزید خبریں

Leave a Reply