اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):گاڑیوں کی خریداری کےلئے بینکوں سے فراہم کردہ قرضوں میں دسمبرکے دوران کمی ریکارڈکی گئی ۔سٹیٹ بینک کے مطابق دسمبرمیں بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کےلئے فراہم کردہ قرضوں کاحجم 235ارب روپے ریکارڈکیاگیا جودسمبر2023کے مقابلے میں 6.3فیصدکم ہے، دسمبر2023میں گاڑیوں کی خریداری کےلئے بینکوں نے 251ارب روپے کے قرضے فراہم کیے تھے۔
نومبرکے مقابلے میں دسمبرمیں گاڑیوں کی خریداری کےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں میں ماہانہ بنیاد پر0.3فیصد کمی ہوئی۔ واضح رہے کہ دسمبر2024میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ مجموعی قرضہ 9333ارب روپے تک پہنچ گیا۔