اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) بنگلہ دیش کے سینئر صحافیوں کے ایک 10 رکنی وفد نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی۔ سیکرٹری خارجہ نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں، تجارت، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اور عوامی سطح پر رابطوں کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دونوں …
سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی بنگلہ دیش کے سینئر صحافیوں کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) بنگلہ دیش کے سینئر صحافیوں کے ایک 10 رکنی وفد نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی۔ سیکرٹری خارجہ نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں، تجارت، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اور عوامی سطح پر رابطوں کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان خصوصی روابط کا بھی حوالہ دیا جو مشترکہ تاریخ، ثقافت، مذہب اور اقدار پر مبنی ہیں۔ اس موقع پر بنگلہ دیشی میڈیا کے وفد نے بنگلہ دیش کے عوام کے پاکستان کیلئے پرجوش جذبات کا اظہار کیا اور ان کی میزبانی پر سیکرٹری خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ بنگلہ دیش کے میڈیا کا وفد اپنے ایک ہفتہ کے دورہ میں پاکستان کے سینئر حکام، تھنک ٹینکس اور میڈیا کے ساتھ ملاقاتیں کرے گا۔








