اقوام متحدہ۔ 15 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں نے رواں سال کے لیے جنوبی سوڈان کے مہاجرین کی امداد سے متعلق عالمی برادری کے نام اپنی اپیل کی مالیت تقریبا دو گنا کر دی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین اور عالمی خوراک پروگرام کی جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان کے مطابق ان لاکھوں مہاجرین کو ’ناقابل تصور‘ حد تک مشکلات کا سامنا …
جنوبی سوڈانی مہاجرین کے مصائب ’ناقابل تصور‘، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔ 15 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں نے رواں سال کے لیے جنوبی سوڈان کے مہاجرین کی امداد سے متعلق عالمی برادری کے نام اپنی اپیل کی مالیت تقریبا دو گنا کر دی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین اور عالمی خوراک پروگرام کی جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان کے مطابق ان لاکھوں مہاجرین کو ’ناقابل تصور‘ حد تک مشکلات کا سامنا ہے۔ ماضی میں ان اداروں نے ان مہاجرین کے لیے عالمی برادری سے 781 ملین ڈالر امداد کی اپیل کی تھی، جو اب 2گنا کر کے 1.4 بلین ڈالر کر دی گئی ہے۔ جنوبی سوڈان میں جاری لڑائی کے باعث 1.8 ملین شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔ ان مہاجرین کی مدد کے لیے گزشتہ اپیل کے بعد اقوام متحدہ کو درکار رقوم کا صرف 14 فیصد مہیا کیا گیا تھا۔








