عالمی رہنماﺅں کا بیلٹ اینڈ روڈ ڈویلپمنٹ بارے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور عالمی معیشت کو درپیش چیلنجوں سے مشترکہ طور نمٹنے پر اتفاق، مشترکہ اعلامیہ جاری

بیجنگ ۔ 15 مئی (اے پی پی) عالمی رہنماﺅں نے بیلٹ اینڈ روڈ ڈویلپمنٹ بارے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور عالمی معیشت کو درپیش چیلنجوں سے مشترکہ طور نمٹنے پر اتفاق کیا ہے۔ 30 ممالک اور اہم عالمی اداروں کے رہنما بیلٹ اینڈ روڈ تعاون پر اتفاق رائے کرتے ہوئے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔ عالمی رہنماﺅں نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیوز کو چیلنجوں اور تبدیلیوں کے …

بیجنگ ۔ 15 مئی (اے پی پی) عالمی رہنماﺅں نے بیلٹ اینڈ روڈ ڈویلپمنٹ بارے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور عالمی معیشت کو درپیش چیلنجوں سے مشترکہ طور نمٹنے پر اتفاق کیا ہے۔ 30 ممالک اور اہم عالمی اداروں کے رہنما بیلٹ اینڈ روڈ تعاون پر اتفاق رائے کرتے ہوئے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔ عالمی رہنماﺅں نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیوز کو چیلنجوں اور تبدیلیوں کے درمیان مواقع قرار دیا اور ایشیاءاور یورپ کے درمیان روابط میں اضافہ کا خیرمقدم اور اس کی حمایت کی جو افریقہ اور جنوبی امریکہ جیسے دیگر خطوں کیلئے بھی اوپن ہو گا۔ انہوں نے ایسے مواقع پر زور دیا کہ جو دیگر عالمی، علاقائی اور قومی فریم ورک کے درمیان مواصلات اور روابط کے ذریعے پیدا ہو سکتے ہیں اور روابط اور پائیدار ترقی کیلئے تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔ عالمی رہنماﺅں نے کھلی معیشت کے فروغ، آزادانہ اور جامع تجارت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے معاشی ترقی، تجارت، سرمایہ کاری میں اضافہ، عوامی اور ادارہ جاتی سطح پر روابط کو مستحکم بنانے پر زور دیا۔ عالمی رہنماﺅں نے امن، انصاف، سماجی ہم آہنگی، جامع پن، جمہوریت، اچھے نظم و نسق، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق، صنفی مساوات اور خواتین کی ترقی کے فروغ کیلئے جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کرہ ارض کو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ بنانے کیلئے فوری اقدامات کے عزم کا اظہار کیا اور امن، تعاون، کھلے پن، شفافیت، جامعیت، مساوات، باہمی احترام کے جذبہ کو سربلند رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply