گوادر پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے،یہ سنگاپور اور ہانگ کانگ کی طرز پر جدید ساحلی شہر بننے جا رہا ہے،وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) پاکستان اور چین کے مابین گوادر کو عالمی معیار کی جدید بندرگاہ اور شہر بنانے اور پاکستان میں خصوصی اکنامک زونز کے حوالے سے مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے دستخطی تقریب چین کی وزارت تجارت میں منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ ثناءاللہ زہری نے …

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) پاکستان اور چین کے مابین گوادر کو عالمی معیار کی جدید بندرگاہ اور شہر بنانے اور پاکستان میں خصوصی اکنامک زونز کے حوالے سے مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے دستخطی تقریب چین کی وزارت تجارت میں منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ ثناءاللہ زہری نے شرکت کی۔ پیر کو جاری بیان کے مطابق دونوں اطراف نے گوادر ماسٹر سٹی پلان کے معاہدے اور گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے پر عملدرآمد کیلئے بھی دستخط کئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ گوادر پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے اور یہ سنگاپور اور ہانگ کانگ کی طرز پر جدید ساحلی شہر بننے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا گیٹ وے ہونے کے ناطے گوادر میں پہلے ہی سرمایہ کاروں کو اپنی جانب راغب کر لیا ہے تاہم گوادر جلد ہی بین الاقوامی ساحلی شہر بن جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply