وزیراعظم محمد نواز شریف کی فرانس کے نومنتخب وزیراعظم اینڈورڈ فلپ کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے فرانس کے نومنتخب وزیراعظم اینڈورڈ فلپ کو مبارکباد دی ہے۔ پیرس میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے فرانس کے وزیراعظم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ان کے انتخاب پر مبارکباد دیتے ہوئے وہ خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار اور …

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے فرانس کے نومنتخب وزیراعظم اینڈورڈ فلپ کو مبارکباد دی ہے۔ پیرس میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے فرانس کے وزیراعظم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ان کے انتخاب پر مبارکباد دیتے ہوئے وہ خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ تعلقات ہیں اور یہ تعلقات جمہوری اقدار کی بنیاد اور اہم بین الاقوامی معاملات پر مشترکہ سوچ کی بنیاد پر استوار ہیں۔ وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں پاکستان اور فرانس کے مابین دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ انہوں نے فرانس کے وزیراعظم اور فرانس کے عوام کی خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply