لاہور۔26جنوری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی داتا دربار آمد ہوئی،سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے استقبال کیا۔
نائب وزیر اعظم نے مزارپر جاری تعمیراتی کام کی رفتار اورعام زائرین کے لیے دیگر سہولیات بارے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا اورحرم نبوی کی طرز پر چھتریوں کی تنصیب کے منصوبے پر فوری پیش رفت کی ہدایت کی۔
اس موقع پر سیکرٹری اوقاف نے نائب وزیراعظم کومزار شریف پر جاری ترقیاتی امور بارے آ گاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 650 ملین کی خطیررقم سے ہائیڈرولک کینوپیزکی تنصیب کی جائے گی
،مسجد کے صحن میں 2626 فٹ کی 20 چھتریاں مکمل طور پر ہائیڈرولک اور آٹو میٹک ہوں گی ۔نائب وزیراعظم نے اس موقع پر مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔