سنگاپور۔31جنوری (اے پی پی):انگلینڈ کی ٹینس کھلاڑی ہیریئٹ ڈارٹ اور ان کی ہم وطن جوڑی دار مایا لمسڈن پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی سنگا پور اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔ انگلینڈ کی ٹینس کھلاڑی ہیریئٹ ڈارٹ اور ان کی ہم وطن جوڑی دار مایا لمسڈن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہسپانوی حریف کھلاڑی کرسٹینا بکسا اور ان کی کولمبین جوڑی دار ماریا کیملا اوسوریو سیرانوکو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
سنگا پور اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے سنگاپور کے کالنگ ٹینس سنٹر میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ جمعہ کو خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں انگلینڈ کی ٹینس کھلاڑی ہیریئٹ ڈارٹ اور ان کی ہم وطن جوڑی دار مایا لمسڈن پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہسپانوی حریف کھلاڑی کرسٹینا بکسا اور ان کی کولمبین جوڑی دار ماریا کیملا اوسوریو سیرانوکو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 2-6سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔