اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملکی درآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 1.025ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 1.24ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،
دسمبر2024میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات کاحجم 177.59ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 151.65ملین ڈالراوردسمبر2023میں 166.21ملین ڈالرتھا،مالی سال 2024میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات کے ضمن میں 2.250ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔