ڈی پی او چارسدہ کا پولیس لائن کا دورہ، گاڑیوں کا جائزہ لیا

96

پشاور۔ 31 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفرپی ایس پی نے پولیس لائن چارسدہ کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے پولیس لائن کے مختلف حصوں، بشمول رہائشی بیرک، کوت اور مس کا معائنہ کیا۔ڈی پی او چارسدہ نے پولیس لائن میں موجود گاڑیوں کا جائزہ لیا اور ان کی دیکھ بھال و کارکردگی کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے پولیس اہلکاروں کی سہولیات اور نظم و ضبط کا بھی جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈی پی او چارسدہ نے پولیس لائن کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو ایمانداری اور محنت سے ادا کرنے کی ہدایت بھی کی۔