انڈین پریمیئر لیگ اختتامی مراحل کی طرف گامزن

بنگلور ۔ 18 مئی (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان آئی پی ایل کوالیفائر 2 کا میچ (آج) ایم چنا سوامی سٹیڈیم، بنگلور میںکھیلا جائیگا ۔ رائزنگ سپر جینٹس کی ٹیم آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ لیگ کا کوالیفائر 2 اور لیگ کا فائنل سے قبل آخری میچ آج جمعہ کو ایم …

بنگلور ۔ 18 مئی (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان آئی پی ایل کوالیفائر 2 کا میچ (آج) ایم چنا سوامی سٹیڈیم، بنگلور میںکھیلا جائیگا ۔ رائزنگ سپر جینٹس کی ٹیم آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ لیگ کا کوالیفائر 2 اور لیگ کا فائنل سے قبل آخری میچ آج جمعہ کو ایم چنا سوامی سٹیڈیم، بنگلور میںکھیلا جائیگا۔ ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں اس میچ کے لئے کوالیفائی کر چکی ہیں، کوالیفائر ٹو کی فاتح ٹیم لیگ کی دوسری فائنلسٹ ٹیم ہوگی، جس کا فائنل میں مقابلہ رائزنگ سپر جینٹس سے ہوگا۔ میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا۔ کوالیفائر ٹو 19 مئی جبکہ فائنل 21 مئی کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم، حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply