راولپنڈی۔7فروری (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے پارکس کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔ پنجاب حکومت کی وژن کے مطابق پی ایچ اے کی جانب سے شہریوں کو تفریح کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف پارکوں میں صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا تا کہ بہار کے موسم میں راولپنڈی کے شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے چھوٹے بڑے تمام پارکوں میں پھولوں کی کاشت، واکنگ ٹریکس کی مرمت اور صفائی کا کام جاری ہے۔