اقتصادی ترقی کیلئے بین الاقوامی نمائشوں کا زیادہ سے زیادہ انعقاد ممکن بنایا جائے ، ناصر منصور قریشی

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر ناصر منصور قریشی نے جدہ میں منعقدہ ’’میڈ ان پاکستان نمائش‘‘ کے کامیاب انعقاد کو سراہا ہے۔پیر کو جاری ایک بیان میں انہوں نے نمائش کے مثبت اثرات پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے نہ صرف پاکستان کی متنوع پیدا وار ی صلاحیت کی کامیاب نمائش کی ہے …

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر ناصر منصور قریشی نے جدہ میں منعقدہ ’’میڈ ان پاکستان نمائش‘‘ کے کامیاب انعقاد کو سراہا ہے۔پیر کو جاری ایک بیان میں انہوں نے نمائش کے مثبت اثرات پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے نہ صرف پاکستان کی متنوع پیدا وار ی صلاحیت کی کامیاب نمائش کی ہے بلکہ مضبوط کاروباری شراکت داری قائم کرنے کے لئے اہم سٹیک ہولڈرز کو بھی اکٹھا کیا ہے ۔

انہوں نے دیگر اہم خطوں بالخصوص مشرق وسطیٰ، وسطی ایشیا، آسیان ممالک اور جنوبی افریقہ میں اسی طرح کی نمائشوں کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ خطے پاکستانی کاروباری اداروں کے لئے اپنے مارکیٹ شیئرز کو بڑھانے کا ایک اہم موقع پیش کرتے ہیں۔ آئی سی سی آئی کے صدر نے مختلف شعبوں بشمول ٹیکسٹائل، خوراک، کھیلوں کے سامان، دواسازی، آئی ٹی خدمات اور طبی سازوسامان کی برآمدات کی وسیع صلاحیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے زور دیا کہ اس صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے پاکستان میں کاروبار کرنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے مضبوط حکومتی تعاون کی ضرورت ہے۔ صحیح انفراسٹرکچر اور حکومت کی حمایت یافتہ پالیسیوں کے ساتھ ہم اپنے عالمی نقش کو بڑھا سکتے ہیں اور مزید بین الاقوامی منڈیوں کو اپنی طرف متوجہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے مضبوط پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے بڑھاوے کے لئے چیمبر کے عزم کا اعادہ کیا اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے قومی چیمبرز آف کامرس کے ساتھ مل کر دنیا بھر میں پاکستان کے کاروبار کو مسلسل فروغ دینے کے لئے اسی طرح کی زیادہ سے زیادہ نمائشوں کے انعقاد پر زور دیا۔

مزید خبریں