کلرسیداں، 10 فروری (اے پی پی):بجلی چوری کرنے کے الزام میں صارف کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کے ایس ڈی او جمال لطیف کی ہدایت پر ڈیٹکشن ٹیم نے بجلی چوروں کیخلاف چلائی گئی مہم کے دوران جوچھہ ممدوٹ میں مسجد کا میٹر جو کہ بنام مسجد ہے اور محمد شفیق ولد شفاعت حسین کے زیر استعمال ہے نے میٹر کی مین پی وی سی سے ڈائریکٹر تار لگائی ہوئی تھی اور بجلی چوری کرتے ہوئے پایا گیا جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔