ایل ڈی اے کی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی،59املاک سربمہر

108

لاہور۔10فروری (اے پی پی):لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے59املاک سربمہر کر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ،شادمان، شاہ جمال، سمن آباد، شادباغ میں میں کارروائیاں کیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ،شادمان، شاہ جمال، سمن آباد، شادباغ میں 59املاک سیل کر دیں۔ ٹیموں نے کمر شل فیس کی عدم ادائیگی اور غیرقانونی کمرشل استعمال پر گلبرگ میں 20املاک سربمہر کر دیں۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے شادمان، شاہ جمال، سمن آباد، شادباغ میں 39املاک سیل کر یں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، ریستوران، سیلون، فو ڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔

آپریشن چیف ٹان پلانرون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔دریں اثنا ڈی جی طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کا غیرقانونی تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ اورضلعی انتظامیہ نے رائیونڈروڈ، اڈہ پلاٹ سے شیرشاہ سگنل تک جوائنٹ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران رائے ونڈ روڈ پر متعدد املاک سے غیرقانونی تجاوزات ختم کر دیں۔ٹریفک جام کا باعث بننے اور سڑک کے اوپر بنی تجاوزات کو مسمار کر دیا۔

ایل ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے غیرقانونی سٹالز ختم کر دیئے۔آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاون خواجہ عمیر، ڈائریکٹرانفورسمنٹ کاشف اعوان،ڈائریکٹرٹاون پلاننگ شفقت نیاز نے کی۔آپریشن میں بھاری مشینری اور پولیس نے حصہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔