اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے مائیکرو بیالوجی میں بی ایس اور ایم ایس ڈگری پروگراموں کے لئے نظر ثانی شدہ نصاب جاری کیا ہے جس میں تعلیمی اور صنعتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔
پیر کو ایچ ای سی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ اقدام ایچ ای سی اور پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کی مشترکہ کوشش تھی اور یہ نصاب قومی نصاب جائزہ کمیٹی (این سی آر سی) نے تیار کیا جس میں بلوچستان کی انفارمیشن یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ،کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ، کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد ، کراچی یونیورسٹی ، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور ، اور یونیورسٹی آف پنجاب لاہورسمیت معروف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے سینئر ماہرین تعلیم شامل تھے ۔ این سی آر سی کی سربراہی یونیورسٹی آف پنجاب لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر انجم نسیم صابری نے کی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558663