ایورٹن اور لیورپول کی ٹیمیں انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں (جمعرات کو )پنجہ آزمائی کریں گی

119
English Premier League
English Premier League

لندن۔12فروری (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کل (جمعرات کو ) ایک میچ کا فیصلہ ہوگا جس میں ایورٹن اور لیورپول کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ای پی ایل کا یہ میچ گڈیسن پارک، لیورپول میں کھیلا جائے گا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل جمعرات کو کھیلے جانے والے واحد میچ میں ایورٹن اور لیورپول کی ٹیمیں لیورپول کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی ۔ لیورپول کی ٹیم اب تک 23 میچز کھیل چکی ہے اور وہ سب سے زیادہ 17 میچز جیت کر 56 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔ ایورٹن کی ٹیم بھی 23 میچز کھیل چکی ہے اور وہ 6 میچز میں کامیابی حاصل کر چکی ہے جبکہ اس کو 9 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایورٹن کی ٹیم 26 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 16 نمبر پر موجود ہے۔ انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغاز ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے۔ ای پی ایل میں شامل 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ،بورن ماؤتھ،آرسنل ،آسٹن ولا ،برینٹ فورڈ، برائٹن اینڈ ہوو البیون ،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ ،نیو کیسل ،ناٹنگھم فارسٹ ،ساؤتھمپٹن،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم اوروولور ہیمپٹن شامل ہیں۔