پہلی امریکہ عرب اسلامی سربراہ کانفرنس کے شرکاءکا امریکہ اورعرب واسلامی ممالک کے درمیان مکالمے کے فروغ پر اطمینان کا اظہار

پہلی امریکہ عرب اسلامی سربراہ کانفرنس کے شرکاءکا امریکہ اورعرب واسلامی ممالک کے درمیان مکالمے کے فروغ پر اطمینان کا اظہار، عرب او راسلامی ممالک اور امریکہ کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قابل اعتماد شراکت کو یقینی بنانے، علاقائی امن و سلامتی، استحکام اور ترقی کے اہداف کے حصول کےلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق ریاض+اسلام آباد 22 مئی (اے پی پی) سعودی عرب کی میزبانی …

پہلی امریکہ عرب اسلامی سربراہ کانفرنس کے شرکاءکا امریکہ اورعرب واسلامی ممالک کے درمیان مکالمے کے فروغ پر اطمینان کا اظہار، عرب او راسلامی ممالک اور امریکہ کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قابل اعتماد شراکت کو یقینی بنانے، علاقائی امن و سلامتی، استحکام اور ترقی کے اہداف کے حصول کےلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

ریاض+اسلام آباد 22 مئی (اے پی پی) سعودی عرب کی میزبانی میں منعقدہ پہلی امریکہ عرب اسلامی سربراہ کانفرنس کے شرکاءنے امریکہ اورعرب واسلامی ممالک کے درمیان مکالمے کے فروغ پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی نوعیت کی اس اہم کانفرنس کے نتیجہ میںامریکہ اورعرب واسلامی ممالک کے درمیان اہم علاقائی اوربین الاقوامی امور پر ہم آہنگی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔یہ بات ریاض میں امریکہ عرب اسلامی ممالک کی پہلی سربراہ کانفرنس کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہی گئی ہے۔اس کانفرنس میں وزیراعظم محمد نواز شریف سمیت متعدد عرب اوراسلامی ممالک کے سربراہان حکومت وریاست کے علاوہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس سعودی عرب کے فرمان روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت منعقد ہوئی ۔ اعلامیہ کے مطابق عرب او راسلامی ممالک اور امریکہ کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قابل اعتماد شراکت کو یقینی بنانے، علاقائی امن و سلامتی، استحکام اور ترقی کے اہداف کے حصول کےلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ عرب اور مسلمان قیادت نے ریاض کی میزبانی میں انسداد دہشت گردی مرکز کے قیام کا خیر مقدم کیا اور یقین دلایا کہ دہشت گردی کے فکری اورمالی سوتے خشک کرنے، رواداری اور بقائے باہمی کے فلسفے کو عام کرنے کےلئے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ، عرب ممالک اور مسلمان ملک ایک ہی صفحے پر ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply