وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر کا بیان

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنے منفی ہتھکنڈوںکے باوجود کشمیریوں کی پرامن تحریک آزادی کو کسی صورت میں نہیں دبا سکتا، بھارت کو یہ جان لینا چاہئے کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف اور …

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنے منفی ہتھکنڈوںکے باوجود کشمیریوں کی پرامن تحریک آزادی کو کسی صورت میں نہیں دبا سکتا، بھارت کو یہ جان لینا چاہئے کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف اور صرف کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی استصواب رائے سے متعلق قراردادوں پر عملدرآمد اور اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری ہی سے ممکن ہے۔ پیر کو یہاں جاری اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ بھارت گزشتہ 70 سال سے مقبوضہ کشمیر میں ایک جانب انسانیت سوز مظالم جاری رکھے ہوئے ہے اور دوسری جانب اپنی پرُ تشدد کارروائیوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی بھرپو ر کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے قتل عام اور غیر ریاستی ہندﺅوں کو مقبوضہ کشمیر میں بسانے کے باعث مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی آبادی کے تناسب میں تقریباً 10 فیصد کمی آئی ہے جس کا بین الاقوامی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply