ہری پور ، رمضان المبارک کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

59

ہری پور۔ 12 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ہری پور شوذب عباس کی زیر صدارت رمضان المبارک کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنرز ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن

ٹی ایم او صاحبان اور تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں پرائیس مانیٹرنگ ڈیسک، پرائیس مانیٹرنگ ٹیم، منڈیوں میں سبزی و فروٹ کی آکشن، رمضان دستر خوان کا قیام اور رش والے بازاروں کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔