اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام پر عمل درآمد جاری ہے جس کے تحت وفاقی نظامت تعلیمات کے تحت کام کرنے والے200 سے زائد سکولوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے جن میں سے 22پر کام مکمل کیا گیاہے ،سکولوں میں پڑھنے والے طلباءوطالبات کیلئے70 سے زائد بسیں بھی فراہم کی گئیں ہیں۔ سرکاری حکام نے پیر کو یہاں ”اے پی پی“ کو بتایا …
وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام پر عمل درآمد جاری،200 زائد سکولوں کی اپ گریڈیشن ، 22پر کام مکمل
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام پر عمل درآمد جاری ہے جس کے تحت وفاقی نظامت تعلیمات کے تحت کام کرنے والے200 سے زائد سکولوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے جن میں سے 22پر کام مکمل کیا گیاہے ،سکولوں میں پڑھنے والے طلباءوطالبات کیلئے70 سے زائد بسیں بھی فراہم کی گئیں ہیں۔ سرکاری حکام نے پیر کو یہاں ”اے پی پی“ کو بتایا کہ وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔جاری مال سال کے دوران اس مقصد کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے تھے ۔حکام کے مطابق وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت ابتدائی مرحلے میں وفاقی دارالحکومت میں 200سے زائد سکولوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے جن میں سے 22پر کام مکمل کیا گیاہے ،سکولوں میں پڑھنے والے طلباءوطالبات کیلئے7 0سے زائد بسیں بھی فراہم کی گئیں ہیں اورباقی سکولوں میں ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔








