اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) پاکستان میں فرانس کی سفیر مارٹین ڈورنس اور یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس نے منگلا میں نیشنل ہائیڈرو پاور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی سائٹ کا دورہ کیا اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی۔ واپڈا کے ممبر واٹر ناصر حنیف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق …
پاکستان میں فرانس اور یورپی یونین کے سفیروں نے منگلا میں نیشنل ہائیڈرو پاور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھا
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) پاکستان میں فرانس کی سفیر مارٹین ڈورنس اور یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس نے منگلا میں نیشنل ہائیڈرو پاور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی سائٹ کا دورہ کیا اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی۔ واپڈا کے ممبر واٹر ناصر حنیف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق فرانس اور یورپی یونین نے فرنچ ایجنسی فار ڈویلپمنٹ کے ذریعے اس منصوبہ کیلئے حکومت پاکستان کو 40 لاکھ یورو فراہم کئے ہیں۔ یورپی یونین کی جانب سے ایشیاءانوسٹمنٹ فیسیلیٹی کے طور پر اے ایف ڈی کو 2.5 ملین یورو فراہم کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اے ایف ڈی اس منصوبہ کی کامیاب اور بروقت تکمیل کیلئے 1.5 ملین یورو کی اضافی فنڈنگ بھی فراہم کی ہے، یہ منصوبہ 2018ءکے اختتام تک مکمل ہو گا اور یہ سرکاری اور نجی شعبہ کے ہائیڈرو پاور آپریٹرز کی استعداد کار بڑھانے میں کردار ادا کرے گا۔








