پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا چین میں تیار کردہ تیسرا جہاز بیڑے میں شامل کرلیا گیا

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا چین میں تیار کیا گیا تیسرا جہاز بیڑے میں شامل کر لیا گیا۔کراچی ڈاک یارڈ میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی میں نئے جہاز کی شمولیت کی تقریب میں مہمان خصوصی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ حاصل خان بزنجو اور چینی سفیر ایچ ای سن ویڈنگ سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ’دریائے دشت‘ کے …

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا چین میں تیار کیا گیا تیسرا جہاز بیڑے میں شامل کر لیا گیا۔کراچی ڈاک یارڈ میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی میں نئے جہاز کی شمولیت کی تقریب میں مہمان خصوصی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ حاصل خان بزنجو اور چینی سفیر ایچ ای سن ویڈنگ سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ’دریائے دشت‘ کے نام سے منسوب جہاز جدید فن تعمیر، مشینری اور دفاعی سازوسامان سے لیس ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پی ایم ایس اے ریئر ایڈ مرل راجہ جمیل اختر کا کہنا تھا کہ نئے جہاز کی شمیولیت سمندری حفاظت اور سی پیک کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے اہم ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ حاصل خان بزنجو کا کہنا تھا کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply