اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے محکمہ کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی اسلام آباد آئی سی ٹی میں اصلاحات کیلئے قائم پریونشن کمیٹی نے ادارہ کی کارکردگی موثر بنانے اور ہاﺅسنگ سوسائٹیوںمیں بدعنوانی کی روک تھام کیلئے متعدد تجاویز پیش کی ہیں، محکمہ کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی اسلام آباد نے ہاﺅسنگ سوسائٹیوں میں بدعنوانی کی روک تھام کیلئے نیب کی تجاویز کوسراہا ہے۔ چیئرمین …
نیب کی پریونشن کمیٹی نے محکمہ کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی کی کارکردگی موثر بنانے اور ہاﺅسنگ سوسائٹیوں میں بدعنوانی کی روک تھام کیلئے تجاویز پیش کر دیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے محکمہ کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی اسلام آباد آئی سی ٹی میں اصلاحات کیلئے قائم پریونشن کمیٹی نے ادارہ کی کارکردگی موثر بنانے اور ہاﺅسنگ سوسائٹیوںمیں بدعنوانی کی روک تھام کیلئے متعدد تجاویز پیش کی ہیں، محکمہ کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی اسلام آباد نے ہاﺅسنگ سوسائٹیوں میں بدعنوانی کی روک تھام کیلئے نیب کی تجاویز کوسراہا ہے۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر نیب آرڈنینس 1999ءکے سیکشن 33 سی کے تحت کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں اصلاحات کیلئے کمیٹی قائم کی گئی جس میں محکمہ کوآپریٹو آئی سی ٹی اسلام آباد کے نمائندوں سمیت تمام متعلقہ فریقوں کے نمائندوں کو شامل کیا گیا۔ محکمہ کوآپریٹو اسلام آباد آئی سی ٹی میں اصلاحات کیلئے نیب کی پریونشن کمیٹی کے متعدد اجلاس ہوئے جس میں تفصیلی غوروخوص کے بعد سفارشات پیش کی گئیں۔ یہ سفارشات نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس کے دوران چیئرمین نیب کو پیش کی گئیں، چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے محکمہ کوآپریٹوآئی سی ٹی اسلام آباد کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے کیلئے نیب کی جانب سے تیار کی گئی مجوزہ سفارشات عملدرآمد کیلئے وزارت داخلہ کو بھجوائیں تاکہ نہ صرف عام شہریوں کی سرمایہ کاری کو محفوظ بنایا جا سکے بلکہ محکمہ کوآپریٹوآئی سی ٹی کے امور میں شفافیت لائی جائے ۔








