وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن کا پیرس میں عالمی ادارہ او آئی ای کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ پاکستان لائیو سٹاک شعبہ کی ترقی اور جانوروں کی بیماریوں کی روک تھام کیلئے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ اپنی شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پیرس میں جانوروں کی صحت سے متعلق عالمی ادارہ (او آئی …

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ پاکستان لائیو سٹاک شعبہ کی ترقی اور جانوروں کی بیماریوں کی روک تھام کیلئے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ اپنی شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پیرس میں جانوروں کی صحت سے متعلق عالمی ادارہ (او آئی ای) کے 85ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سمیت 180 ممالک کے وفود شرکت کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن نے کہا کہ جانوروں کی صحت سے متعلق بین الاقوامی ادارے (او آئی ای) کا کردار ترقی پذیر ممالک میں بہت مثالی ہے۔ اس ادارے کے تعاون سے غربت میں کمی لانے، جانوروں کی بیماریوں کے سدباب اور سماجی و معاشی ترقی میں مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 8 ملین خاندان لائیو سٹاک کے شعبہ سے وابستہ ہیں، لائیو سٹاک کے شعبہ کی ترقی اور بیماریوں کی روک تھام ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply