کوہاٹ۔22مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ انڈس ہائی وے کوایکسپریس وے طرزپرتعمیرکرنے کاٹینڈرجاری کردیاگیاہے جس سے اقتصادی راہداری کے متبادل روٹ کے ملحقہ علاقوںکی تقدیربدل جائیگی۔انہوںنے کہاکہ ماضی میںجنوبی اضلاع مسلم لیگ کاگڑھ رہاہے اوراسے ایک بارپھرمسلم لیگ کاگڑھ بناکردم لیںگے، ہماری سیاست کامحوربلاامتیازخدمت اورعوام کی فلاح وبہبودہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے کوہاٹ میںمحمدزئی،سرگل گاﺅںاور چمبیلئی سمیت دیگرعلاقوںکوسوئی گیس پائپ لائن منصوبے کے افتتاح کے …
کوہاٹ،جنوبی اضلاع کو مسلم لیگ ن کا گڑھ بناکردم لیں گے،انجینئرامیرمقام

مزید خبریں
کوہاٹ۔22مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ انڈس ہائی وے کوایکسپریس وے طرزپرتعمیرکرنے کاٹینڈرجاری کردیاگیاہے جس سے اقتصادی راہداری کے متبادل روٹ کے ملحقہ علاقوںکی تقدیربدل جائیگی۔انہوںنے کہاکہ ماضی میںجنوبی اضلاع مسلم لیگ کاگڑھ رہاہے اوراسے ایک بارپھرمسلم لیگ کاگڑھ بناکردم لیںگے، ہماری سیاست کامحوربلاامتیازخدمت اورعوام کی فلاح وبہبودہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے کوہاٹ میںمحمدزئی،سرگل گاﺅںاور چمبیلئی سمیت دیگرعلاقوںکوسوئی گیس پائپ لائن منصوبے کے افتتاح کے بعدایک پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔








