اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چیئرمین پی بی اے عامر محمود کر رہے تھے جبکہ میر ابراہیم، شکیل مسعود، سلطان لاکھانی، طاہر خان اور دورید قریشی بھی وفد میں شامل تھے۔ وفد نے وفاقی وزیر کو الیکٹرانک میڈیا پر ٹیکس سے متعلق بجٹ تجاویز اور بعض دیگر …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چیئرمین پی بی اے عامر محمود کر رہے تھے جبکہ میر ابراہیم، شکیل مسعود، سلطان لاکھانی، طاہر خان اور دورید قریشی بھی وفد میں شامل تھے۔ وفد نے وفاقی وزیر کو الیکٹرانک میڈیا پر ٹیکس سے متعلق بجٹ تجاویز اور بعض دیگر مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پی بی اے کی تجاویز کو آئندہ بجٹ میں زیر غور لایا جائے گا اور الیکٹرانک میڈیا کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا حکومت کی اقتصادی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کی کوششوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے جبکہ حکومت اس حوالہ سے میڈیا کی فیڈ بیک سے مکمل استفادہ کرتی ہے جن کی روشنی میں عوامی توقعات کے مطابق پالیسیاں ترتیب دی جاتی ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت میڈیا کی آزادی کو فروغ دینے کی پالیسی پر اس کی روح کے مطابق عمل پیرا رہے گی۔








