اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمن نے کہاہے کہ عصری تعلیمی اداروں کی طرح دینی مدارس کے طلباء کو بھی لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے، حکومت دینی مدارس کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں قومی دھارے میں لانے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ الحدیث مفتی مولانا امداد اللہ …
وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمن کی شیخ الحدیث مفتی مولانا امداد اللہ کی سربراہی میں وفد سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمن نے کہاہے کہ عصری تعلیمی اداروں کی طرح دینی مدارس کے طلباء کو بھی لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے، حکومت دینی مدارس کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں قومی دھارے میں لانے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ الحدیث مفتی مولانا امداد اللہ کی سربراہی میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں متحدہ دینی مدارس کے نائب صدر حافظ قاری محمد اسمعیل، مولانا فضل الرحمن اور مولانا شہزاد نظامی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وفد نے وزیر مملکت برائے تعمیر کو تعلیمی اداروں میں ناظرہ قرآن اور ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کے ہوالے سے بل کی منظوری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے موجودہ حکومت کا عظیم کارنامہ قرار دیا ہے۔ وفد نے وزیر مملکت کو دینی مدارس کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ سابقہ ادوار میں دینی مدارس میں عصری تعلیم کے فروغ کے حوالے سے مدارس ریفارم پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا جو کہ کامیابی سے جاری تھا مگر 18 ویں ترمیم کے بعد اس کو تعلیم کے شعبے سے علیحدہ کرکے وزارت مذہبی امور کے ماتحت کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے مدارس اصلاحات پروگرام شدید سست روی کا شکار ہوگیا ہے۔








