انٹرنیشنل ہاکی لیگ کی طرز پر ایونٹس کے انعقاد سے ملک میں کھیلوں کو فروغ ملے گا،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نےملک میں ہاکی کے فروغ اور بہتری کے لیے حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی ہاکی لیگ کی طرز پر ایونٹس کے انعقاد سے نہ صرف ملک میں کھیلوں کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان کا مثبت تشخص بھی اجاگر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم …

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نےملک میں ہاکی کے فروغ اور بہتری کے لیے حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی ہاکی لیگ کی طرز پر ایونٹس کے انعقاد سے نہ صرف ملک میں کھیلوں کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان کا مثبت تشخص بھی اجاگر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی ہاکی لیگ کے میچ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر نے جرمن کلب بمقابلہ پنجاب پولیس کے میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

میچ دوپہر ساڑھے بارہ بجے شروع ہوا جہاں شائقین کا جوش و خروش عروج پر تھا۔ فیصل کریم کنڈی نے دونوں ٹیموں سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی یہ کاوش نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی معیار پر کھیلنے کا بہترین موقع فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے ایونٹس سے ملک میں کھیلوں کے کلچر کو فروغ ملے گا اور پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔انہوں نے ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسے مزید مقابلے منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت کو بھی خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یہ ہاکی کے روشن مستقبل کی علامت ہے۔میچ کےاختتام پر گورنر خیبر پختونخوا نے کھلاڑیوں اور ہاکی فیڈریشن کے منتظمین کی محنت کو سراہا۔ میچ دیکھنے کیلئے کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔